- یہ دوا اعصابی کمزوری اور معدے کے مسائل کے لیے بہت مشہور ہے۔ مریض ہر وقت جلدی میں اور گھبرایا ہوا رہتا ہے۔ اونچی جگہوں سے، مجمعے سے اور امتحان میں بیٹھنے سے ڈر لگتا ہے (Anticipatory anxiety) جس کے ساتھ ہی معدہ خراب ہو جاتا ہے اور پیٹ میں مروڑ اٹھ کر دست لگ جاتے ہیں۔ میٹھا کھانے کی شدید خواہش ہوتی ہے لیکن میٹھا کھانے سے ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے۔
