- بواسیر اور مقعد کے ڈھیلے پن (Insecurity of rectum) کی لاجواب دوا۔ مریض محسوس کرتا ہے کہ اس کے پاخانے کا راستہ بالکل ڈھیلا ہے اور ہوا خارج کرتے وقت بھی پاخانہ نکل جانے کا شدید خوف رہتا ہے۔ پاخانے میں شہد یا جیلی جیسے چپچپے لیس دار مادے کا بکثرت آنا۔ بواسیر کے مسے انگور کے گچھوں کی طرح باہر لٹکتے ہیں جن میں شدید جلن ہوتی ہے اور ٹھنڈا پانی لگانے سے سکون ملتا ہے۔ صبح اٹھتے ہی بستر سے لیٹرین کی طرف بھاگنا۔
