- یہ دوا ہسٹریا (Hysteria)، اچانک بے ہوش ہو جانے (Fainting) اور اعصاب کے شدید اکڑاؤ کی سب سے بڑی دوا ہے۔ مریضہ معمولی سی بات پر ہڑبڑا کر بے ہوش ہو جاتی ہے، خصوصاً جب اسے غصہ دلایا جائے۔ جسم کے مختلف حصوں میں برف جیسی ٹھنڈک کا احساس مگر مریض ٹھنڈی ہوا چاہتا ہے۔ حلق میں گولے کے پھنسے ہونے کا احساس۔
