- یہ دوا اعصابی کمزوری اور فالج (ParalysisLoss of voluntary muscle functionThe loss of the ability to move (and sometimes to feel anything) in part or most of the body.) کی سب سے بڑی دوا ہے۔ پٹھوں کا بتدریج مفلوج ہو جانا، خاص طور پر یکطرفہ فالج یا چہرے کا فالج (Bell's Palsy)۔ اس کی ایک کلیدی علامت یہ ہے کہ کھانستے، چھینکتے یا ہنستے وقت مریض کا پیشاب خود بخود نکل جاتا ہے (Involuntary urination when coughing)۔ مریض کے جسم پر مسے (Warts) کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ مریض دوسروں کے دکھ درد کو شدت سے محسوس کرتا ہے (Extremely sympathetic)۔ خشک سرد ہوا سے تکالیف بڑھتی ہیں اور نم گرم موسم میں سکون ملتا ہے۔
