- یہ دوا پیشانی کے ہڈیوں کے شدید درد (Frontal sinus headache)، پرانے جوڑوں کے گنٹھیا اور سوزاک کے بد اثرات کی بہترین دوا ہے۔ مریض کے ماتھے میں اتنی شدید ٹیسیں مارتی ہیں کہ وہ سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے۔ ناک سے کثرت سے گرم، تیزابی اور تیز پانی بہتا ہے جو ہونٹوں کو چھیل دے۔ مریض گرم مزاج ہوتا ہے اور کھلی ہوا پسند کرتا ہے۔
