- یہ دوا گہری نیند، نیم بے ہوشی (Deep Sleep/Coma)، خراٹے دار سانس (Stertorous breathing) اور ہومیوپیتھک ادویات کے خلاف جسم میں کسی ردعمل کا نہ ہونے کی عظیم اور اولین دوا ہے (Complete lack of reaction to remedies)۔ مریض کا پورا جسم بالکل سست اور درد کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔ سخت ترین قبض جس میں مقعد بالکل فالج نما سست ہو جائے اور مہینوں پاخانہ نہ آئے۔ چہرہ گہرا سرخ اور تمتمایا ہوا ہوتا ہے۔
