- اس دوا کی سب سے بڑی اور بنیادی علامت مسلسل اور شدید متلی اور قے آنا ہے جو کسی بھی طرح ٹھیک نہ ہو (Constant and relentless nausea)۔ مریض کو قے آنے کے بعد بھی متلی سے سکون نہیں ملتا۔ منہ بالکل صاف ہوتا ہے اور زبان پر کوئی تہہ نہیں ہوتی لیکن لعاب کثرت سے بہتا ہے (Clean tongue with excess saliva)۔ خون کے اخراج کا رحجان، چمکدار سرخ خون کثرت سے بہتا ہے۔ دمہ اور کالی کھانسی کے دورے جن میں مریض کا سانس رکنے لگے۔
