- یہ دوا ہر قسم کے سڑاند والے، زہریلے زخموں (Septic inflammations) اور ہولناک جلن والے پھوڑوں (Boils/Carbuncles) کی عظیم دوا ہے۔ زخموں سے بہنے والا خون بالکل سیاہ اور پتلا ہوتا ہے اور ان سے انتہائی بدبو آتی ہے۔ مریض زخم کے مقام پر آگ جیسی شدید جلن محسوس کرتا ہے جو کسی چیز سے ٹھیک نہیں ہوتی۔ کیڑے مکوڑوں کے زہریلے ڈنک مارنے کے بد اثرات۔
