- شدید ترین الرجی، نزلہ زکام اور لگاتار چھینکوں (Spasmodic sneezing) کی بہترین اور لاجواب دوا۔ مریض کو ایک ساتھ پندرہ بیس چھینکیں آتی ہیں، ناک اور آنکھوں سے گرم پانی بہتا ہے۔ ناک سرخ اور جلن دار محسوس ہوتی ہے۔ گلے کی سوزش جو گرم مشروب پینے سے بہتر ہو۔ مریض کو وہم ہوتا ہے کہ اس کے اندرونی اعضاء سوجے ہوئے ہیں یا وہ سڑ رہے ہیں۔
