- یہ دوا نیٹرم کارب اور آرسینک البم کا مرکب ہے اور نزلہ زکام، سائنس (Sinusitis)، اور جلدی امراض کی بہترین دوا ہے۔ اس کی کلیدی علامت آنکھوں اور ناک کے گرد شدید جلن اور سوجن ہونا ہے۔ مریض سردی سے انتہائی حساس ہوتا ہے لیکن بند گرم کمرے میں اس کا دم گھٹتا ہے۔ ناک کے نتھنے اندرونی طور پر سوکھے ہوئے اور سرخ ہوتے ہیں، اور گلے میں مستقل ریشہ گرتا ہے (Post-nasal drip)۔ جلد پر شدید خشک خارش ہوتی ہے۔
