- یہ دوا گرمی، دھوپ کے اثرات (Sunstroke) اور ہاضمے کی شدید خرابیوں کی بہترین دوا ہے۔ مریض دھوپ اور موسم گرما کی گرمی بالکل برداشت نہیں کر سکتا، دھوپ میں نکلتے ہی اسے شدید سر درد، چکر اور کمزوری ہو جاتی ہے۔ ہاضمہ انتہائی کمزور ہوتا ہے، معمولی سی بدپرہیزی سے بھی پیٹ خراب ہو جاتا ہے اور گیس بن جاتی ہے۔ مریض ذہنی طور پر انتہائی اداس اور تنہائی پسند ہو جاتا ہے، موسیقی سننے سے اس کی تکالیف اور اداسی بڑھ جاتی ہے۔
